12:26 pm
پاکستان کو ایسا تحفہ دیدیا کہ بڑے بڑے ممالک ششدر

پاکستان کو ایسا تحفہ دیدیا کہ بڑے بڑے ممالک ششدر

12:26 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے پاکستان کے محکمہ موسمیات کو تین ویڈیو اسٹوڈیوز کا تحفہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کی حکومت کی جانب سے محکمہ موسمیات کے لیے 3ویڈیو اسٹوڈیوز کا تحفہ دیا گیا ، ایک اسٹوڈیو اسلام آباد ،دوسرا لاہور ،تیسرا کراچی میں بنے گا۔ محکمہ موسمیات کے افسر طاہرخان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں تین اسٹوڈیو کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ یہ ویڈیو اسٹوڈیوز میں کراچی ،اندرون سندھ اور بلوچستان کےموسم کا حال بتایا جائے گا۔
ویدر انفارمیشن سسٹم کمزور تھا، اس لیےاسٹوڈیوزکی ضرورت پڑی۔ طاہر خان نے بتایا کہ چینی حکومت نے خود ہمیں اسٹوڈیو بنانے کی پیشکش کی تھی۔ اسٹوڈیوکی نشریات میٹ ویب سائیٹ کے علاوہ واٹس اپ، یوٹیوب اور فیس بک پر بھی نشر کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو اسٹوڈیوز سے دو سے تین ہفتے میں باقاعدہ نشریات شروع ہوجائیں گی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل محکمہ موسمیات نے یوٹیوب پرموسم چینل، موبائل ایپ اور میڈیا اسٹوڈیو اورنئی ویب سائٹ لانچ کی تھی ، اس ایپلی کیشن پر آڈیو ویڈیوپیغامات سےموسم کی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا ۔ وفاقی وزیر برائے موسمیات کا کہنا تھا کہ موسم سے متعلق پیش گوئی اور موسم کی خبروں کو آڈیو اور ویڈیو کے ذریعے عام آدمی تک روزانہ کی بنیاد پر پہنچایا جائے گا جبکہ موسم کی اطلاعات سوشل میڈیا پر موبائل فون ایپ پر بھی دستیاب ہو گی۔ خیال رہے کہ چین پاکستان کا اچھا دوست ہے، چین نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے لیے پاکستان کی ہر ممکنہ مدد کی ، جبکہ پاکستان ملک کے نمایاں شعبوں میں چین کی مدد سے کئی پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے۔ پاکستان میں بننے والے نمایاں اور مشہور پراجیکٹس میں بھی حکومت کو چین کی کافی مدد حاصل رہی ہے۔