01:00 pm
پاکستان میں قیامت خیز مناظر ، شدید زلزلے سے متعدد افراد شہید

پاکستان میں قیامت خیز مناظر ، شدید زلزلے سے متعدد افراد شہید

01:00 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں زلزلےکے شدید جھٹکے ، پاکستانیوں میں شدید خوف و ہراس ، کلہ طیبہ کا ورد کرتے باہر نکل آئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور گردنواح نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ مری ، مومن کوٹ، سانگلہ ہل، جہلم ، کالا باغ ، پشاور لاہور ، ایبٹ آباد اور خیبر میں زمین تھرا اٹھی ، زلزلے کی شدت 5.8تھی اور اس کا مرکز جہلم کے 5کلومیٹر شمال جبکہ پنڈی سے 80کلومیٹر جنوب میں تھا ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث عمارت گرنے سے خاتون سمیت 4افراد جاں بحق اور 100سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ، بتایا جا رہا ہے
کہ زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔ میر پور جاتلاں سے کھڈی شریف تک سڑک نہر میں چلی گئی ہے جس کے باعث سڑک پر موجود سینکڑوں گاڑیاں اور بسیں نہر میں اور زلزلے کے باعث بننے والے گہرے کھڈوں میں جا گری ہیں ۔ پاکستان میں قیامت کا منظر ہے ۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ علامہ اقبال ایئر پورٹ پر ہنگامی نبیادوں پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں ۔کسگمہ ، جبی کلری جاتلاں ساہنگ میرپور میں سمیت ملک بھر میں زلزلہ ، ساہنگ جاتلاں میں جانی نقصانات کی اطلاعات، کسگمہ و گردونواح میں مکانات زمین بعد دیواریں گر گئی اپنی مد د آپ۔ ریسکیو کاروائی جاری ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو کارروائیوں کا حکم دیدیا ہے ۔ اسٹیٹ ڈیساسٹر منیجمنٹ( ایس ڈی ایم اے) کے مطابق پاکستان میںزلزلے کے آفٹر شاکس کا خدشہ ہے جس سے مزید نقصان کا بھی اندیشہ ہے جس کے باعث سکیورٹی سمیت متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ ہم آپ کو تازہ ترین صورتحال بتاتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبریں