03:54 pm
لاہور میں خفیہ طور پر لے جائے جانے والے مینڈک ریسٹورنٹس کےلئے نہیں تھے

لاہور میں خفیہ طور پر لے جائے جانے والے مینڈک ریسٹورنٹس کےلئے نہیں تھے

03:54 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر مینڈکوں کو تھیلوں میں لے جائے جانےکی خبر گردش کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے رہائشیوں کو ایک بڑے خدشےنے آن گھیرا کہ شاید ریسٹورنٹس پر گدھے کے گوشت کےبعدانھیں مینڈک کھلائے جانے لگ گئے ہیں۔
دو روز قبل رکشے میں سوار دو افراد کے قبضے سے کچھ تھیلے برآمد ہوئے جن کی تلاشی لی گئی تو پتہ چلا کہ تھیلوں میں پانچ درجن کے قریب مینڈک تھے جن میں سے کچھ زندہ تھے جب کہ کچھ مر چکے تھے۔ پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا جس کےبعد لاہوریوں کو طعنے ملنے لگ گئے کہ اب انھوںنے اپنا ٹیسٹ (ذوق) بدل لیا ہے۔ تاہم تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ تھیلوں میں لے جائے جانے والے مینڈ ک ریسٹورنٹس کو نہیں بلکہ عبقری روڈ پر واقع لیبارٹری کو سپلائی کیے جانے تھے جہاں سے ان مینڈکوں کو میڈیکل سائنسز کی یونیورسٹیاں طلبہ کے پریکٹیکلز کےلئے استعمال کرتی تھیں۔

تازہ ترین خبریں