03:55 pm
وزیراعظم نے ٹرمپ کےاسلام مخالف بیان کا بروقت جواب دیا، اینکر عمران خان

وزیراعظم نے ٹرمپ کےاسلام مخالف بیان کا بروقت جواب دیا، اینکر عمران خان

03:55 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی اور اینکر عمران خان نے وزیراعظم کی جانب سے امریکہ میں اسلام کا دفاع کرنے کے اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ یہ توفیق آج تک کسی اور لیڈر کو نہیں ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں
کہ اسلام ایک ہی ہے۔ انتہا پسند اسلام اورمعتدل اسلام کا کوئی تصور نہیں۔ انتہا پسند ہر معاشرے میں ہوتے ہیں ۔جیسے آپ کے ہاںنسل پرست لوگ ہیں۔ ہم ایک ہی اسلام کےماننے والے ہیں جو حضرت محمد ؐ کا اسلام ہے ، اینکر عمران خان کا کہناہے کہ اسلام کا امریکہ جا کر دفاع اور ٹرمپ کے اسلام مخالف بیان کو چوبیس گھنٹے میں جواب صرف عمران خان کا ہی کام تھا۔

تازہ ترین خبریں