03:59 pm
خورشید نے حکومت اور اپوزیشن کےدورمیں کرپٹ مافیا کو دفاع کیا، ارشاد بھٹی

خورشید نے حکومت اور اپوزیشن کےدورمیں کرپٹ مافیا کو دفاع کیا، ارشاد بھٹی

03:59 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی کہتے ہیں کہ خورشید شاہ نے حکومت اور اپوزیشن کے دور میں کرپٹ مافیاکا تحفظ کیا اور لوگو ں کو نہ صرف سخت سزائیں دلوائیں بلکہ ان سے معافیاں بھی منگوائیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے
ارشاد بھٹی کا کہناتھا کہ یہی خورشید شاہ تھے جب نوازشریف کا مہران بینک کیس ایف آئی اے کے پاس گیا تو انھوں نے رکوا دیا کہ اب ہم اپنی باریاں ایف آئی اے کو دیں گے؟ یہی خورشید شاہ تھے جب پانامہ آیا تو اپوزیشن لیڈر ہوتے ہوئے بھی انھوںنے ہینڈز اپ کر لیے۔