04:02 pm
عارف علوی کو حسن اور حسین کے خلاف بیان پر خورشید شاہ سے معافی مانگنا پڑی تھی، ارشاد بھٹی

عارف علوی کو حسن اور حسین کے خلاف بیان پر خورشید شاہ سے معافی مانگنا پڑی تھی، ارشاد بھٹی

04:02 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے پیپلزپارٹی رہنما سید خورشید شاہ کی بے ضابطگیوں کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران اینکر شازیہ ذیشان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہناتھا کہ خورشید شاہ جب پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چئیرمین تھے تو موجودہ صدر عار ف علوی نے حسن اورحسین نواز کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے کوئی بات کی تو خورشید شاہ نے ایسا ہنگامہ کھڑا کیا
کہ عارف علوی کو معافی مانگنی پڑی۔اسحاق ڈار نے 480ارب روپے ایک ہی دن میں آئی پی پیز کو دلوائےوہ بھی کسی کو بتائے بغیر تو منظوری دینے والے یہی خورشیدشاہ تھے۔اور جب آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا نے اعتراض کیا تو خورشید شاہ نےچودھر ی نثار کو ساتھ ملاکر اسمبلی سے قرارداد پاس کروائی۔ انھیں نوکری سے نکلوایا اور حوالات بھی کرائی۔