04:08 pm
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمائوں کو اپنی جماعت کے کرپشن کےبڑے سکینڈل نظر نہیں اآتے،ارشاد بھٹی

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمائوں کو اپنی جماعت کے کرپشن کےبڑے سکینڈل نظر نہیں اآتے،ارشاد بھٹی

04:08 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ابھرتے ہوئے ملکی صحافی اور تجزیہ کار ارشادبھٹی کہتے ہیں کہ کیا سندھ کی جمہوریت اور آئین صرف غریب لوگوں کےلئے رہ گیاہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران اس سوال پر کہ اگر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گرفتار ہو گئے تو کیا واقعی سندھ حکومت جیل سے چلے گی، پر تبصرہ کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہناتھا کہ اعتزاز احسن وہی ہیں جن کی عدلیہ بحالی تحریک میں ہم لوگوں نے ماریں کھائی تھیں۔
یہ وہی ہیں جو سی ایس ایس میں ٹاپ کر کے سیاست میں آئے۔ یہ وہی ہیں جنھوں نے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی گاڑی چلائی۔یہ وہی ہیں جنھیں سورہ اخلاص بھی نہیں آتی تھی۔ اعتزاز احسن، رضا ربانی اور فرحت اللہ بابر جیسی شخصیات کوجعلی اکائونٹس کیوں نظر نہیں آتے ۔ایان علی دکھائی کیوں نہیں دیتی۔ اومنی گروپ کیوں نہیں نظر آتا، انھیں بلاول کے کتے دکھائی کیوں نہیں دیتے۔۔کون سی جمہوریت ، کیساآئین۔اس آئین و جمہوریت کو دو سال کےلئے اسی لوہے کے ڈبے میں بند کردینا چاہیے جس میں سے صلاح الدین کے ورثا نے اس کی لاش نکالی تھی۔

تازہ ترین خبریں