04:09 pm
فضل الرحمان جھوٹ کو بنیاد بنا کر اسلام آباد اآرہے ہیں، ارشاد بھٹی

فضل الرحمان جھوٹ کو بنیاد بنا کر اسلام آباد اآرہے ہیں، ارشاد بھٹی

04:09 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان عمران خان کے حوالے سے قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد لاک ڈائون کے منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہناتھا
کہ مجھے مولانا کے آنےکا کوئی دکھ نہیں ہے۔وہ جو چاہیں کریں لیکن وہ آکیوں رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان ناموس رسالت پراسلام آباد آنا چاہتے ہیں ۔ناموس رسالت پر میری جان بھی قربان ہے۔ لیکن مولانا فضل الرحمان جھوٹ بول رہے ہیں کہ تحفظ ناموس رسالت کو کوئی بھی آنچ ہے۔انھوں نے جھوٹ بولا کہ عمران خان یہودی لابی ہے۔ انھوںنے جھوٹ بولا ہے کہ کشمیر کا سودا ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں