04:32 pm
آصف زرداری کی وکیل سے ملاقات کا دن موخر کرنے کی درخواست مسترد

آصف زرداری کی وکیل سے ملاقات کا دن موخر کرنے کی درخواست مسترد

04:32 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب عدالت نے گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری کی اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک سے ملاقات کا دن موخر کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے نیب عدالت سے استدعا کی گئی
کہ پیر کے روز فارو ق ایچ نائیک مصروف ہیں۔ملاقات کا وقت کسی اور دن مقرر کیا جائے۔ اس پر نیب جج نے ریمارکس دیے کہ جتنی رعایت کرو اتنا ہی سر پر چڑھ جاتے ہیں۔ ملاقات صر ف اپنے مقررہ دن پر ہی کی جائے ۔زیادہ مسئلہ ہے تو اوپر سے اجازت لے لیں۔

تازہ ترین خبریں