04:39 pm
پاکستان میں زلزلے کے بعد ایک اور افسوسناک خبر، بھارت نے آزاد کشمیر کی وادی نیلم پر حملہ کر دیا

پاکستان میں زلزلے کے بعد ایک اور افسوسناک خبر، بھارت نے آزاد کشمیر کی وادی نیلم پر حملہ کر دیا

04:39 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے وادی نیلم پر حملہ، بھارتی فوج گزشتہ کئی روز سے بلاتعطل آزاد کشمیر کے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، گزشتہ شب بھی وادی نیلم کی شہری آبادی پر شدید فائرنگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج آزاد کشمیر خاس کر وادی نیلم پر مسلسل فائرنگ کر رہی ہے۔ معروف اینکر اور صحافی حامد میر بتایا ہے کہ بھارتی فوج مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ رات کو بھی وادی نیلم پر شدید فائرنگ کی گئی تھی۔ بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بھارتی فوج کے ایسے اقدامات سے پاک بھارت جنگ کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ آج پاکستان میں خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی ، میر پور آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہے ملک تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 23جاں بحق ، 400افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں