04:51 pm
زلزلے میں 23افراد شہید 400زخمی مگر حکومتی مذاق ختم نہ ہوئے ’’زمین بھی تبدیلی برداشت نہ کرسکی

زلزلے میں 23افراد شہید 400زخمی مگر حکومتی مذاق ختم نہ ہوئے ’’زمین بھی تبدیلی برداشت نہ کرسکی

04:51 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قوم ایک طرف آزاد کشمیر اور ملک کے دوسرے علاقوں میں آئے زلزلے سے صدمے سے نڈھال ہے اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو اب بھی سیاسی دوکانداری چمکانے سے فرصت نہیں ۔ پی ٹی آئی کی خاتون رہنمانے قدرتی آفات کا بھی مذاق اڑانا شروع کر دیا ۔ کہتی ہیں کہ اتنی جلدی تبدیلی زمین کوبھی قبول نہیں۔ تبدیلی کو آتا دیکھ کر زمین نے بھی کروٹ لے لی۔زلزلہ تبدیلی کی نشانی ہے۔ جب تبدیلی آتی ہے تو نیچے بھی بے تابی ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا پر مشیر اطلاعات کے بیان کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہناہے کہ غم کی اس گھڑی میںبہتر تھا کہ مشیر اطلاعات غمزدہ لوگوں او ر متاثرین کی دلجوئی کرتیں۔


تازہ ترین خبریں