06:50 am
ملک میں ایک جانب قیامت صغریٰ دوسری طرف ٹوئٹر پر مریم نواز کیلئے کیا کمپین چلتی رہی

ملک میں ایک جانب قیامت صغریٰ دوسری طرف ٹوئٹر پر مریم نواز کیلئے کیا کمپین چلتی رہی

06:50 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں ان دنوں احتساب کا عمل تیزی کیساتھ جاری ہے اور ملک کے پائے کے سیاستدان ان دنوں جیل میں ہیں ۔ آصف زرداری ، نواز شریف اور شاید خورشید شاہ جیسے سینئر سیاستدانون کیلئے یہ پہلی بار نہیں تاہم سابق وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز کی یہ پہلی جیل ہے
جس میں وہ اپنے اوپر لگے کرپشن کے کیسز کا سامنا کر رہی ہیں ۔ گزشتہ دنوں جہاں ملک میں قیامت صغریٰ برپا ہوئی وہیں ٹوئٹر پر ن لیگی کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کے حق میں ٹرینڈ چلا یا گیا جس میں کہا گیا ’’ ایک بہادر لڑکی ‘‘۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ا سٹرینڈ پر ملا جلا رد عمل دیکھنے میں آ رہا ہے کچھ لوگ مریم نواز کے حق میں ہیں تاہم اکثریت کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور ان کے والد کو قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنا چاہئیے ۔

تازہ ترین خبریں