06:58 am
مشیر اطلاعات کی جانب سےزلزلے جیسی قدرتی آفت کا مذاق اڑانے پر شیری مزاری نے عوام سے معافی مانگتےہوئے کیا اعلان کردیا

مشیر اطلاعات کی جانب سےزلزلے جیسی قدرتی آفت کا مذاق اڑانے پر شیری مزاری نے عوام سے معافی مانگتےہوئے کیا اعلان کردیا

06:58 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی جانب سے قدرتی آفت کا مذاق اڑانے پر ڈاکٹر شیریں مزاری نے معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا طنزیہ لہجے سے صدمے اور تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہوں۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 
زلزلے سے متعلق فردوس عاشق اعوان کا تبصرہ غیر سنجیدہ ہے، معاون خصوصی کے بیان کا حکومت کے نقطہ نظر سے کوئی تعلق نہیں۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا انسانی تکلیف کو کبھی لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہےکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی خاتون رہنمانے قدرتی آفات کا مذاق اڑانا شروع کر دیا ۔ کہنے لگیں کہ اتنی جلدی تبدیلی زمین کوبھی قبول نہیں۔ تبدیلی کو آتا دیکھ کر زمین نے بھی کروٹ لے لی۔زلزلہ تبدیلی کی نشانی ہے۔ جب تبدیلی آتی ہے تو نیچے بھی بے تابی ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر مشیر اطلاعات کے بیان کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہناہے کہ غم کی اس گھڑی میںبہتر تھا کہ مشیر اطلاعات غمزدہ لوگوں او متاثرین کی دلجوئی کرتیں۔

تازہ ترین خبریں