07:46 am
پاکستان میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے ،  33افراد شہید، 600شدید زخمی

پاکستان میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے ، 33افراد شہید، 600شدید زخمی

07:46 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں گزشتہ روز جو زلزلہ آیا اس نے پاکستان میں قیامت صغریٰ برپا کر دی ، بے پناہ نقصانات کی اطلاعات ملیں جب کہ سب سے زیادہ نقصان میر پور آزاد کشمیر میں ہوا جہاں جاتلاں سے کھڑی شریف تک پوری روڈ مکمل تباہ ہو گئی
جبکہ اس سے ملحقہ قصبے میں سب سے زیادہ نقصان ہوا اور اب تک پورے ملک میں ہونےوالی اموات کی اطلاعات میں 33 افراد جاں بحق اور 600 سے زائد زخمی ہیں، جبکہ آج کی اطلاعات کے مطابق میرپور آزاد کشمیر میں گذشتہ روز آنے والے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح ساڑھے 9 بجے 3.2 شدت کے آفٹر شاکس محسوس کیے گئے جس سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

تازہ ترین خبریں