09:00 am
نیب ٹیم کا خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ،پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی،بلاول زرداری مشتعل،جوابی اقدام کا اعلان کردیا

نیب ٹیم کا خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ،پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی،بلاول زرداری مشتعل،جوابی اقدام کا اعلان کردیا

09:00 am

سکھر (آن لائن)سکھر میں نیب ٹیم کا بلاول بھٹو کی آمد سے کچھ دیر قبل گرفتار پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ، کمروں کی تلاشی، بنگلے کی پیمائش، چھاپے کی اطلاع پر سیکڑوں کارکنان پہنچ گئے،احتجاجی مظاہرہ و نعرے بازی، پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی قومی احتساب بیورو کی ایک ٹیم نے نیب افسران اور مئجسٹریٹ کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے گرفتار رہنما سید خورشید احمد شاہ کی رہائش گاہ واقع سندھ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی پر اس وقت سرچ آپریشن کیاجب وہاں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد کے حوالے
 
سے تیاریاں کی جارہی تھیں نیب کی ٹیم نے رہائش گاہوں کے تمام کمروں کی تلاشی لی اور خورشید شاہ کی رہائش گاہ کی اس کے نقشے کے مطابق پیمائش بھی کی نیب ٹیم کا سرچ آپریشن ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا تاہم کوئی نیب ٹیم کو کوئی شواہد یا دستاویزات برآمد نہ ہوسکیں نیب ٹیم کی کاروائی کی اطلاع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی خورشید گاہ کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی اور انہوں نے نیب ٹیم کے اس چھاپے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نیب و وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی نیب کی ٹیم نے سرچ مکمل کرنے کے بعد خورشید شاہ کے صاحبزادے و ایم پی اے سید فرخ شاہ کو تحریری طور پر یہ لکھ کر دیا کہ انہوں نے سرچ کیاتاہم کچھ برآمد نہیں ہوا اس لیے وہ یہاں سے کچھ بھی لیکر نہیں جارہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خاتمے کے لیے جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی کہتے ہیں کہ اگر جنوری تک اس کٹھ پتلی حکومت کو ختم نہ کیا گیا تو ملک بھر سے جیالے راولپنڈی پہنچیں گے سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے گرفتار مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے جیالوں کو روکا ہوا ہے لیکن جنوری کے بعد ان کو نہیں روکیں گے اور ہم جنوری میں اسی پنڈی میں پہنچ کر دکھائیں گے جہاں پر آپ ہمارا ٹرائل کرتے ہو بلاول بھٹو زرداری نے سوال بھی اٹھا دیا کہ راولپنڈی میں ایسا کیا ہے جو فریال تالپور اور آصف زرداری کو بھی وہیں رکھا گیا ہے اور وہیں پر بھٹو کو پھانسی دی گئی اور بینظیر کو شھید کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ فریال اور آصف زرداری پر جھوٹے مقدمات بنا کر انہیں گرفتار کیا گیا اب خورشید شاہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے آصف زرداری سے تحقیقات میں ملک کی ایک ایجنسی کو کیوں بٹھایا گیا جس کا کام تحقیقات کرنا نہیں ہے اسے بٹھا کر چائے کے بل کے کیس بنائے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایوب خان، ضیاء الحق اور پرویز مشرف کو بھگایا تو یہ کٹھ پتلی حکومت تو کچھ نہیں ہے یہ گرفتاریوں سے سیاسی کارکنوں کو دبانا چاہتے ہیں مگر ہم بینظیر بھٹو کے ماننے والے ہیں ہم نے ہر آمر کا مقابلہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ کراچی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ سمجھتے ہیں کہ یہ کراچی پر قبضہ کرکے اٹھارہویں ترمیم کو ختم کردیں گے تو یہ ان کی بھول ہے یہ سیاسی گرفتاریاں کرکے عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جب سے کٹھ پتلیوں کو اقتدار سونپا گیا ہے عوامی حقوق پر حملے شروع ہوگئے ہیں سندھ نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کو شکست دی ہے پورے پاکستان سے کٹھ پتلیوں کو تو کامیاب کرایا گیا مگر سندھ میں کٹھ پتلی کامیاب نہ ہوسکے کیونکہ سندھ کے عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے کے ساتھ ہیں اور سندھ کے عوام نے ہمیشہ بینظیر بھٹو کا ساتھ دیا ہے اگر آج ملک بچاہوا ہے اٹھارہویں ترمیم بچی ہوئی ہے تو صرف پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے ہم جمہوری انسانی اور معاشی حقوقِ پر سودے بازی نہیں کریں گے اور کسی طور اٹھارہویں ترمیم کو ختم نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ کتنی بدقسمتی ہے کہ ہمارے ملک کا وزیر اعظم یہ الزام لگا رہا ہے کہ ہماری فوج نے القاعدہ کو سپورٹ کیا ہم ان کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ایسے بیانات دے کر یہ اپنے ملک پر ظلم کررہے ہیں کیونکہ کبھی کسی نے ہماری اسٹیبلشمنٹ پر کبھی الزام نہیں لگایا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پر اعتراضات چلتے آرہے ہیں ملک کی تاریخ میں جتنی بونگیاں ہمارے وزیر اعظم نے ماری ہیں اتنی کسی نے نہیں ماری ہیں ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کو کل بھی سپورٹ کیا تھا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ہم سب کا بیانیہ ہے کہ حکومت غیر جمہوری طریقے سے منتخب ہوئی ہے قبل ازیں بلاول بھٹو نے خورشید شاہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے