09:09 am
ٹرمپ اور سعودی عرب نے وزیر اعظم پاکستان کو ایرانی صدر سے کیا بات کرنے کوکہہ دیا

ٹرمپ اور سعودی عرب نے وزیر اعظم پاکستان کو ایرانی صدر سے کیا بات کرنے کوکہہ دیا

09:09 am

وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ سعودی عرب نے مجھے ایرانی صدر سے بات کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے بھی ایرانی صدر سے بات کرنے کو کہا ہے، ملاقات کے حوالے سے ابھی نہیں بتا سکتا، ٹرمپ نے ایران سے ڈیل کرنے کو کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان بات چیت جلد شروع ہو جائے۔وزیراعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر عالمی برادری نے مایوس کیا ہے، 51دن سے کشمیر سے کوئی خبر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک بحران کا آغاز ہے، پوری دنیا کو اسکا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آسکتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر سکتا ہے، مودی آر ایس ایس کے نظریے پر چل رہا ہے جبکہ آر ایس ایس کو کئی بار بھارت میں انتہا پسند تنظیم قرار دیا جا چکا ہے اور اسے کئی بار پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔