11:55 am
نیب کی ٹیم لیاقت قائم خانی کا دُوسرا لاکر بھی کھولنے میں کامیاب ہو گئی

نیب کی ٹیم لیاقت قائم خانی کا دُوسرا لاکر بھی کھولنے میں کامیاب ہو گئی

11:55 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چند روز قبل کے ایم سی کے ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کو نیب کی ٹیم نے اُن کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔ اس دوران اُن کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی۔ اس تلاشی کے دوران لیاقت قائم خانی کی ایک تجوری سے بہت سا قیمتی سامان برآمد ہوا تھا۔ جب کہ نیب کی ٹیم دُوسری تجوری کو کھولنے میں اس وقت کامیاب نہیں ہوئی تھی۔تاہم اب نیب حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بالآخر دوسری تجوری بھی کھول لی گئی ہے۔
مگر اس میں سے صرف دو فائلیں ہی برآمد ہوئی ہیں۔ پہلی تجوری کی طرح اس سے میں کوئی قیمتی ہیرے جواہرات اور نقدی برآمد نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ نیب نے سابق ڈی جی پارکس (کراچی) کے گھر پر چھاپہ مار کر مبینہ غیر قانونی اثاثے اور جدید اسلحہ برآمد کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے گھرپر کی جانے والی چھاپہ مار کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں،بانڈز،جائیدادوں کی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ چھاپے کے دوران8لگثری گاڑیاں اور جدید اسلحے کی بڑی تعدادبھی برآمد کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سونا ،قیمتی زیورات اور ان کے علاوہ کراچی اورلاہورکے بنگلوزکی دستاویزات بھی سامنے آئی ہیں۔ان کے گھر سے 4 بائی 6فٹ کے 2 لاکر ز بھی پکڑے گئے ہیں ۔سابق ڈی جی پارکس کے ذاتی سامان میں سے سونے کے بٹن اور کف لنکس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ملزم لیاقت قائمخانی کے گھرسے کے ایم سی کی فائلزبھی نیب نے برآمد کی ہیں ، لیاقت قائم خانی کو18 ستمبرکو باغ ابن قاسم کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر بطور ڈی جی پارکس جعلی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔نیب کے مطابق سابق ڈی جی پارکس کا اسلام آباد کا گھر انتہائی پر تعیش ہے اور ان کیآمدن سے مسابقت نہیں رکھتا۔ اس گھر کے دروازے ریموٹ کنٹرول سے کھلتے ہیں اورگھر کے اندر باتھ روم 2مرلے پرمحیط ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے