12:09 pm
پاکستان کے اہم شہر میں باپ نے بیٹے کو قتل کر دیا

پاکستان کے اہم شہر میں باپ نے بیٹے کو قتل کر دیا

12:09 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوات کے علاقہ دارمئی میں ایک شخص نے اپنے ہی بیٹے کو چور سمجھ کر قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق دارمئی میں ایک باپ نے اپنے بیٹے کو چور سمجھ کر قتل کرد یا۔ اس حوالے سے والد نے اپنے بیان میں کہا کہ گھر میں چند روز قبل چوری ہوئی تھی۔ جس کے بعد سے میں رات کو گھر کے چکر لگاتا تھا۔ کل رات بھی یہی ہوا میں گھر کا چکر لگا کر جائزہ لے رہا تھا کہ فواد نے گھر میں جھانکا ۔ انہوں نے کہا کہ بیٹا رات کو تاخیر سے گھر آیا تو مجھے اندھیرے میں پتہ نہیں چلا
اور میں نے فائرنگ کر دی جس سے فواد شدید زخمی ہو گیا۔ فواد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیاِ جہاں اسے طبی امداد تو دی گئی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ علاقہ مکینوں نے واقعہ پر شدید رنج کا اظہار کیا جبکہ اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کی۔