02:12 pm
اندھا دھند فائرنگ کی اطلاعات

اندھا دھند فائرنگ کی اطلاعات

02:12 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکار سے گولی چل گئی جس سے ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ٹیچنگ اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمی ہونے والے شخص کی شناخت خدا بخش کے نام سے ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار سے گن صاف کرتے ہوئے ٹریگر دب گیا تھا جس کے باعث گولی چل گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی کمشنر مدثر ریاض ملک اور ریجنل پولیس افسر عمران احمد سمیت پولیس کی بھارتی نفری اسپتال پہنچ گئی۔کمشنر اور آر پی او نے زخمی راہگیر کو ہر ممکن علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔کانسٹیبل کاشف کو تھانہ بی ڈویژن پولیس نے حراست میں لے لیا ہے
۔ساتھ ہی آر پی او نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔اس ضمن میں ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ انکوائری اور تحقیقات کی روشنی میں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے اس سے قبل ایک رپورٹ میں روزیراعلیٰ کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار وں کا نشے کے عادی ہو نے کا انکشاف کیا گیا تھا۔ فلائنگ اسکواڈ کے اہلکاروں کی سپیشل رپورٹ میں یہ اہم انکشاف کیا گیا تھا جس کے بعد خبر سامنے آئی کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکار نشہ کرتے ہیں۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ یہ پولیس اہلکار چرس اور ہیرئن کا نشہ کرتے ہیں۔سپیشل رپورٹ پولیس کے اعلیٰ افسران کا بھجوا دی گئی تھی۔رپورٹ میں ابتدائی طور پر 6 پولیس اہلکاروں کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ نشے کی لت میں مبتلا ہیں۔نشے کا عادی ہونے کے باعث ایسے پولیس اہلکاروں کو وی وی آئی پی لوگوں کی سیکورٹی پر تعینات کرنا کسی بھی نقصان کا باعث بن سکتا ہے

تازہ ترین خبریں