05:59 pm
کشمیر کو بیچا گیا ،اس راز سے امریکہ اور انڈیا واقف ہیں،مولانافضل الرحمن

کشمیر کو بیچا گیا ،اس راز سے امریکہ اور انڈیا واقف ہیں،مولانافضل الرحمن

05:59 pm

ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کشمیر کو بیچا گیا اور اس راز سے امریکہ اور انڈیا واقف ہیں۔ڈی آئی خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ چمن میں دہشت گردی ریاستی اداروں کی ناکامی کا سبب ہے، ہمیں سیکولر اسٹیٹ بنانے کی سنگین سازش ہو رہی ہے، عمران خان کو بین القوامی ایجنڈے کے تحت مسلط کیا گیا، عمران خان کے غیر سنجیدہ اقدامات نے
ملک کو مشکل دوراہے پر لاکھڑا کیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کشمیر کو بیچا گیا اور اس راز سے امریکہ اور انڈیا واقف ہیں، ہم کشمیر کے مسئلے پر دنیا کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد بھی ہمارے موقف کو عالمی سطح پر پزیرائی نہیں مل سکی، دنیا ہمیں زمہ دارریاست ماننے کو تیار نہیں ہے جب کہ کشمیر اور دہشت گردی پر ہمارا موقف کمزور ہے۔اسلام آباد لاک ڈاؤن سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجلس عاملہ کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے، ابھی سے اگر مگر کے سوال کے جواب دینا مناسب نہیں ہے۔وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب، کشمیر میں مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیاان کا کہنا تھا کہ ہم 15 ملین مارچ کر چکے ہیں، شیخ رشید کی آزادی مارچ ملتوی کرنے کی بات کا علم نہیں، اس پر جواب نہیں دے سکتا۔وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں خطاب سے متعلق سوال پر جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کیا وزیراعظم عمران خان کی ایک تقریر سے مہنگائی ختم اور معیشت اچھی ہو جائےگی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غریب پس رہا ہے، نوجوان نسل کی امیدیں خاک میں مل گئی ہیں اور قوم ایک سال میں تھک چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی طرف جانا جمہوریت کا حصہ ہے، احتجاجی تحریک میں ازسر نو آزادانہ الیکشن کا مطالبہ کریں گے۔

تازہ ترین خبریں