02:52 pm
بلوچستان میں دھماکاحکومت نے خودکروایا

بلوچستان میں دھماکاحکومت نے خودکروایا

02:52 pm

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ نیازی کاہروعدہ دھوکااورہرنعرہ جھوٹا،عوام مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں اب اس کٹھ پتلی کامقابلہ کرنے کاوقت آگیاہے ،اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیانمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے بلاول نے کہاکہ آصف زرداری کے لیے جیل نئی بات نہیں ۔حکومت بلوچستان میں دہشتگردی کروا کر حکومت اپوزیشن کو ڈرانا چاہتی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت صوبوں کے حقوق سلب کر رہی ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کو بھی ان کا حصہ نہیں دیا جا رہا۔
عوام سٹرکوں پر نکلنے کے لیے تیار کٹھ پتلی کو گھر بھیجنا ہوگا۔ عوام کے ساتھ مل کر کٹھ پتلی اور نالائق کو گھر بھیجیں گے۔کشمیر پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار ملنا چاہیے۔ امید تھی وزیراعظم جنرل اسمبلی میں پوری تقریر کشمیر پر کریں گے۔

تازہ ترین خبریں