02:55 pm
پی ٹی آئی کے ر کن قومی اسمبلی کو تقریب کے دوران دھر لیا گیا

پی ٹی آئی کے ر کن قومی اسمبلی کو تقریب کے دوران دھر لیا گیا

02:55 pm

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سلیم الرحمان کوچیمبرآف کامرس میں تقریرمہنگی پڑ گئی ،تاجرنے ایم این اے سلیم الرحمان کے خلاف احتجاج کیابات ہاتھاپائی تک پہنچ گئی ،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ممبرقومی اسمبلی سلیم الرحمان کوچیمبرآف کامرس کے پروگرام میں سیاسی تقریرمہنگی پڑ گئی ،شہری نے سیاسی تقریرکرنے پرایم این اے سلیم الرحمان کوجھاڑ پلادی جس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی ،
علاوہ ازیں شہری اورسلیم الرحمان کے درمیا ن بات ہاتھاپائی تک پہنچ گئی ،سلیم الرحمان عمران خان کی تعریف اور دوسر ی سیاسی پارٹیوں کی لیڈران کو چور چور کہہ رہے تھے،سلیم الرحمان اور شہری میں ہاتھاپائی پر وہاں موجود شرکاء نے بیچ بچاؤ کیا،شہری کا کہناتھا کہ آپ سیاسی باتیں اپنے جلسوں میں کریں یہاں چمبر آف کامرس کا پروگرام ہے ہم آپ کو ایسے بات کرنے نہیں دینگے،بعد ازاں سلیم الرحمان نے معافی مانگ کر معاملے کو رفعہ دفعہ کردیا۔

تازہ ترین خبریں