03:32 pm
ہمیں سجھ نہیں آرہی تم پاکستانی سیاستدان کس قسم کے لوگ ہو

ہمیں سجھ نہیں آرہی تم پاکستانی سیاستدان کس قسم کے لوگ ہو

03:32 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میںسعدیہ افضال نےملک کے موجودہ حالات کے حوالے سے جب اینکرنے معروف تجزیہ نگاراورٹی واینکرحامدمیرسے سوال کیاکہ عمران خان کی نیت توصاف ہے لیکن صرف ان کی نیت صاف ہونے سے کیاپاکستان کے حالات ٹھیک ہوجائیں گے توان کے اس سوال کاجواب دیتے ہوئے حامدمیرنےکہاکہ پاکستان کے حالات توٹھیک ہوں گے یانہیں لیکن میں آپ کوایک بات بتادیناچاہتاہوں کہ وزیراعظم پاکستان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی
حالیہ تقریرکاکشمیرمیں اس قدراثرہواکہ کشمیری نوجوان کرفیوتوڑ کرسڑکوںپرنکل آئے اوربھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے کچھ نوجوان شہیدبھی ہوگئے انہوں نے کہاکہ جب بلاول نے عمران خان کی تقریرپرتنقیدکی توایک کشمیری نوجوان احمدبن قاسم (جوکہ آسیہ اندرابی کے فرزندہیں اوران کی والدہ تہاڑ جیل میں قیدہیںجبکہ آسیہ اندرابی کے شوہرڈاکٹرعاشق حسین بھی پچیس سال سے اودھم پورکی جیل میں قیدہیں)نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ اگرپاکستان کے وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں جاکرہماری بات کرہی دی ہے توآپ اپنے سیاسی اختلافات اپنے پاس رکھیںآپ نے ان پربھی اٹیک کردیاہے ۔ صرف عمران خان ہی ہیں جومسئلہ کشمیرپرکھل کربولے ہیں مجھے سمجھ نہیں آتی کہ تم پاکستانی سیاستدان کس قسم کے لوگ ہو۔

تازہ ترین خبریں