04:12 pm
وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی چھٹی ۔۔۔ نیا وزیر داخلہ کون ہو گا، اعلان کر دیا گیا

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی چھٹی ۔۔۔ نیا وزیر داخلہ کون ہو گا، اعلان کر دیا گیا

04:12 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی کابینہ کے 8 سے 10 وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ،وفاقی وزیرشفقت محمودکووزارت داخلہ کاقلمدان سونپاجائے گا۔جبکہ وزیرداخلہ اعجاز شادہ کی طبیعت ناسازی کے باعث ان کاقلمدان تبدیل کرنے کاامکان ہے۔اسدعمرکووفاقی وزیرپٹرولیم ،زبیدجلال کووزیرتعلیم ،فردوس عاشق اعوان کوترجمان وزیراعظم مقررکرنےکافیصلہ ہواہے،میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا،
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیااورکہاکہ مسئلہ کشمیرکودبنے نہیں دیں گے ،وزراء اورارکان اسمبلی خاموش نہ رہیں۔ اجلاس میں کی پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے سوالات کے انبار لگا دیے۔ارکان نے کہا کہ وزراء ہماری بات نہیں سنتے نہ ہی ملاقات کا وقت دیتے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ آج کل میں فارغ ہوں اس لیے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقات کرتا رہتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو نئی ذمہ داریاں دینے کا عندیہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر آپ زیادہ دیر فارغ نہیں رہو گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جن وزراء کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہے ان کوتبدیل کردوں گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں8 سے 10 وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں