04:42 pm
 ہر سال ’’نیا پاکستان منزلیں آسان‘ ‘ کے دو فیز مکمل کئے جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

ہر سال ’’نیا پاکستان منزلیں آسان‘ ‘ کے دو فیز مکمل کئے جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

04:42 pm

سرگودھا(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہر سال ’’نیا پاکستان منزلیں آسان‘ ‘ کے دو فیز مکمل کئے جائیں گے۔ پنجاب میں امسال دسمبر تک 1500 کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔عوام کو آمد و رفت میں سہولت کیلئے ’’نیا پاکستان منزلیں آسان‘‘ 5 سال جاری رہے گا۔انہوں نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے دیہات میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پہلے مرحلے پر15 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔’’ نیا پاکستان منزلیں آسان ‘‘کے دوسرے مرحلے کا آغاز جنوری 2020ء میں ہو گا ۔پنجاب کے دیہات میں کارپٹڈسڑکیں بننے سے دیہی معیشت کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا
کہ دیہات میں کارپٹڈسڑکیں بننے سے نہ صرف لوگوں کو سہولت ہوگی بلکہ معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔’’نیا پاکستان منزلیں آسان‘ ‘پروگرام کی تکمیل سے کھیت سے منڈی تک آسان رسائی ممکن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اراکین اسمبلی کی تجاویزکواہمیت دی جائے گی۔انہوں نے زور دیا کہ ارکان اسمبلی ڈینگی مہم میں بھرپور کردار ادا کریں۔ڈینگی کے خلاف مہم کو تحریک سمجھ کر آگے بڑھا رہے ہیں ۔اس مرض پر قابو پانے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کواپنافعال کردارادا کرنا ہے۔

تازہ ترین خبریں