04:51 pm
کوٹلی‘سوشل میڈیا پر گذشتہ دنوں چلنے والی کہانی کے اصل حقائق سامنے آ گئے

کوٹلی‘سوشل میڈیا پر گذشتہ دنوں چلنے والی کہانی کے اصل حقائق سامنے آ گئے

04:51 pm

کوٹلی(این این آئی)سوشل میڈیا پر گذشتہ دنوں چلنے والی کہانی کے اصل حقائق سامنے آ گئے جس بچے کو نابالغ اور کم عمر بتا کر پولیس کے خلاف خبریں چلائی گئی وہ چور نکلا اس نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے سگے چچا کے گھر چوری کی تھی تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا چوری کا مال بھی مقامی افراد کے سامنے برآمد ہوا اور دو کی ضمانت ہو گئی جبکہ ایک کی ضمانت والد نے خود نہ کروائی تفصیلات کے مطابق ملک ریاض ساکن نڑالی نے پولیس چوکی تتہ پانی کو تحریری درخواست دی
کے 29/30اگست کی درمیانی رات کو مکان کی کھڑکی توڑ کر نامعلوم چور سونے کے زیورات اور نقدی 42ہزار روپے اور موبائیل لے گئے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تو تین ملزمان حمزہ عارف عمر19سال راضوان شبیرعمر17 سال اور نوفیض عمر پندرہ سال کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کر کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر کے ریمانڈ لے کر تفتیش کی تو ان کے قبضہ سے چوری شدہ موبائیل زیورات اور نقدی 42ہزار روپے مقامی افراد نعیم اور ممتاز احمد ساکن نڑالی کے سامنے برآمد کروائے گئے اور مجاز عدالت کے حکم پر ان کو جیل بند کیا گیا جس میں سے دو کی ورثاء نے ضمانت کروالی جبکہ نوفیض جس کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کے پولیس نے اس پر تشدد کیا اور اس کی عمر نو سال بتائی گئی کو اس کے والد نے اپنے سگے بھائی کے گھر چوری کرنے پر ضمانت نہ کروانے کا اظہار کیا محض مجاز عدالت کے پاس زیر سماعت مقدمہ پر اثر انداز ہونے کی ایک کوشش کی گئی واضع رہے کے ملزمان نے اپنے سگے چچا کے گھر چوری کی تھی

تازہ ترین خبریں