05:15 pm
ان کو طلاق ہوئی تو عدت پوری کرنے کی بجائے میدان میں آکر سیاست شروع کردی

ان کو طلاق ہوئی تو عدت پوری کرنے کی بجائے میدان میں آکر سیاست شروع کردی

05:15 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ جب کوئی میدان فتح کر کے آئے،اللہ کا شکر ادا کرے،اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے جہاز سے اترے،جہاز سے اترے وقت اس کی چال میں توازن ہو،وہ زمین پر ٹھہر ٹھہر کر چلے، جب وہ عوام میں آئے تو سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرے، اس کے بعد ان ہستیوں کی تعریف کرے جنہوں نے اسے اس مقام تک پہنچانے میں تقویت بخشی۔عامر لیاقت نے مزید کہا کہ ہر بیوی کا کام ہے کہ وہ اپنے شوہر کے لیے دعا کرے، بشریٰ بی بی نے بھی ایسے ہی کیا۔لیکن بشریٰ بی بی نے عمران خان کو حوصلہ بخشا ہے انہیں تقویت دی ہے۔انہوں نے عمران خان کو میدان سجا کر دیا ہے۔
میدان سجانے کا مطلب یہ ہے کہ جب عورت گھر کے معاملات سنبھالتی ہے اور شوہر ملک سے متعلق بات کرنے کے لیے آزاد ہوتا ہے تو اس میں عورت سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔عامر لیاقت نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک عورت جس کا کوئی تعلق ہی نہیں وہ ابھی تک عمران خان کے سحر سے باہر نہیں نکل سکی،ریحام خان کی طلاق ہو گئی،لیکن انہوں نے عدت پوری کرنے کی بجائے میدان میں آکر سیاست شروع کر دی۔ریحام خان کا تعلق کیا بنتا ہے غیر محرم سے متعلق بات کرنے کا جو ہر وقت ان کے بارے میں بات کرتی رہتی ہیں۔ریحام خان کا تعلق سیاست سے بھی نہیں پھر بھی وہ عمران خان پر تنقید کرتی ہیں۔ریحام خان اپنا گھر بھی نہ بسا سکی،ظاہر ہے وہ بشریٰ بی بی سے جلن محسوس کرتی ہوں گی،عامر لیاقت نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بشری بی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام عورتوں کو عزت دی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا سے وطن واپسی پر خاتون اول کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا تھا اور کہا تھا کہ بشریٰ بی بی نے میرے لیے خصوصی دعائیں کی جس کے لیے ان کا شکرگزار ہوں۔

تازہ ترین خبریں