06:31 pm
اہم ترین حکومتی ادارے میں 20ارب سے زائد کی کرپشن کا انکشاف  ، حکومت حرکت میں آگئی

اہم ترین حکومتی ادارے میں 20ارب سے زائد کی کرپشن کا انکشاف ، حکومت حرکت میں آگئی

06:31 pm

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی کابینہ آج(منگل کو ) ہونے والے اجلاس میں ’’ نادرا‘‘ میں20ارب روپے سے زائد کے اخراجات کا جائزہ لے گی، وفاقی کابینہ کا اجلاس عمران کان کی صدارت میں ہوگا جس میں نادرا میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن، مالی بدعنوانی کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نادرا کا سالانہ بجٹ20ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے اور نادرا میں مالی بدعنوانیوں کی بھرمار ہے ملک بھر کے اہم شہروں میں کرایہ پر حاصل کئی گئی عمارتوں کی مد میں کروڑوں روپے لوٹے جارہے ہیں،
حکومت نے اس حوالے سے نادرا کے بجٹ کا آڈٹ کرانے کا حکم دیا تھا جس کے جواب میں یہ آڈٹ رپورٹ کابینہ کے اجلاس میں پیش ہوگی یہ رپورٹ کابینہ ڈویژن کے پاس ہے اس رپورٹ میں بھاری مالی بدعنوانی کی مکمل داستان سنائی گئی ہے، نادرا کے ملازمین کے سروسز سٹرکچر بنائے بغیر ادائیگیاں جاری ہیں اس کے علاوہ اعلیٰ افسران بھاری مالی معاوضے حاصل کر رہے ہیں، جبکہ ان کو کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے، نادرا مین تمام پاکستانیوں کا ڈیٹا موجود ہے اور اس ڈیٹا کی سیکیورٹی نہ ہونے کے مترادف ہے اس حوالے سے بھی وفاقی کابینہ اہم فیصلے کرے گی جبکہ افسران کی کرپشن پر خصوصی غور ہو گا، کابینہ کے ایجنڈا کے مطابق وفاقی کابینہ سگریٹ کی سمگلنگ کی روک تھام پر بھی ایم فیصلے کرے گی جبکہ کے پی ٹی کی اونچائی عمارتون کی تعمیر بارے بھی فیصلے کئے جائیں گے،وفاقی کابینہ امریکہ میں پاکستانی مفادات کے تحفظ کیلئے لاپی کی سروسز ہائر کرنے بارے بھی اہم فیصلہ کرنے جارہی ہے جبکہ ریئل اسٹیٹ آرڈیننس پر اہم مشاورت کی جائے گی، وفاقی کابینہ اس کے علاوہ ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گا اور حلال فوڈ اتھارٹی کے قیام بارے بھی فیصلے کئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں