07:07 am
 ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم کی دوبارہ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب تعیناتی

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم کی دوبارہ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب تعیناتی

07:07 am

کراچی(نیوز ڈیسک ) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔وزیراعظم عرمان خان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ سینئر سفارتکار منیر اکرم کو تعینات کردیا ہے۔چوہتر سالہ منیر اکرم 2002 سے 2008 کے درمیان بھی اسی عہدے پر برقرار رہ چکے ہیں، تاہم بینظیر بھٹو قتل کیس پر اختلافات کے باعث سابق صدر آصف زرداری نے انہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا
۔منیر اکرم انتہائی جارحانہ سفارتکاری کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، بالخصوص بھارت کے حوالے سے ان کا رویہ انتہائی جارحانہ رہا ہے۔منیر اکرم جب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب تھے تو انہی دنوں میں پاکستان سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا تھا، اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے منیر اکرم نے نہ صرف کشمیر بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے حوالے سے بھرپور انداز میں اپنی آواز بلند کی۔2003 میں بھارتی میگزین “آؤٹ لُک انڈیا” میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق بھارت کے سفارتی حلقوں میں منیر اکرم کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا جس کی وجہ ان کا انڈیا کے خلاف جارحانہ رویہ ہے۔اپنے سابقہ دور میں کشمیر اور ایٹمی ہتھیاروں کے معاملے پر منیر اکرم نے انڈیا کو خوب دھول چٹائی تھی۔

تازہ ترین خبریں