11:26 am
ایم کیو ایم لندن کو بھارتی فنڈنگ سے چلائے جانے کا انکشاف

ایم کیو ایم لندن کو بھارتی فنڈنگ سے چلائے جانے کا انکشاف

11:26 am

لندن (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم لندن کو بھارتی فنڈنگ کیے جانے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے لیے بھارتی فنڈنگ سے متعلق اہم ثبوت سامنے آگئے ہیں جس میں ایم کیو ایم لندن کو بھارت کی جانب سے کی جانے والی فنڈنگ کی مالیت اور اس کی دیگر تفصیلات شامل ہیں۔ بھارت سے آنے والی فنڈنگ کو ایم کیو ایم لندن کے بینک اکاؤنٹس میں بھیجنے کا انکشاف ہوا۔اس حوالےسے قومی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا
کہ مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے اہم اداروں کو ایم کیو ایم لند ن کو بھارتی فنڈنگ کے حوالے سے اہم ترین ثبوت مل گئے ہیں۔ ان ثبوتوں کے مطابق ایم کیو ایم لندن کو 50ہزار پاؤنڈ ماہانہ کی فنڈنگ بھارت سے کی جا رہی تھی یہ فنڈنگ بھارت سے دبئی اور دبئی سے ایم کیوایم لندن کے بینک اکاؤنٹ میں جاتی تھیں ۔اس فنڈنگ کے بدلے پاکستان میں اہم اداروں کے خلاف نفرت پیدا کرنا،سندھ میں لسانی فسادات اور را کے ایجنٹوں کو پناہ دینے جیسے کام کیے جارہے تھے ۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے برطانیہ کے اداروں نے بھی پاکستان کے اداروں کی مدد کی ہے اور جس اکاؤنٹ میں رقم جاتی تھی اس حوالے سے اہم دستاویزات بھی دی ہیں ۔ذرائع نے کہا ہے کہ اس منی لانڈرنگ کیس میں اہم ترین پیش رفت یہ ہے کہ سابق گورنر سندھ عشرت العباد سمیت تین مزید رہنما وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہیں۔ اہم ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے آئندہ چند روز میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آنے کا امکان ہے کیونکہ سابق گورنر سمیت مزید تین رہنماؤں ان کے وعدہ معاف گواہ بننے کی صورت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ الطاف حسین سے اسکواٹ لینڈ یارڈ پہلے بھی دو مرتبہ تفتیش کر چکی ہے۔

تازہ ترین خبریں