01:09 pm
خان صاحب !آپ کوکئی چیلنجز کا سامنا ہے،مجھے آپ کی قائدانہ صلاحیتوں پر پورا بھرسہ ہے

خان صاحب !آپ کوکئی چیلنجز کا سامنا ہے،مجھے آپ کی قائدانہ صلاحیتوں پر پورا بھرسہ ہے

01:09 pm



اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا کے معروف ترین گالف کے کھلاڑی گیری پلئیر نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا ہیرو قرار دے دیا۔گیری پلئیر نے عمران خان کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے، آپ میرے ہیرو ہیں اور آپ کی لیڈر شپ صلاحیت کا مداح ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، آئندہ 2 سال میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔گیری پلئیر کا کہنا تھا
کہ میں وزیراعظم عمران خان کی لیڈرشپ صلاحیت کا مداح ہوں، ان کا خطے میں کردار قابل تعریف ہے۔ عمران خان آپ میرے ہیرو ہیں، اللہ آپ کو سلامت رکھے، نیلسن منڈیلا کی طرح آپ بھی اپنے ملک کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں، میری تمام تر توانائیاں عمران خان کے ساتھ ہیں۔ خیال رہے کہ عمران خان کے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی دنیا بھر سے کئی کھلاڑیوں اور عالمی رہنماؤں نے عمران خان کی شخصیت، ان کے خلوص اور ان کی قابل تعریف صلاحیتوں کو خوب سراہا۔حال ہی میں وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کیا جو 45 منٹ تک جاری رہا۔ وزیراعظم عمران خان کی اس تقریر کے بعد نہ صرف ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں وزیراعظم عمران خان کی اس تقریر کو خوب سراہا گیا۔

تازہ ترین خبریں