01:35 pm
عدالت نے مریم نواز کی رہائی کی درخواست پرحکم سنادیا

عدالت نے مریم نواز کی رہائی کی درخواست پرحکم سنادیا

01:35 pm

لاہور(ویب ڈیسک)لاہورہائی کورٹ نے چوہدری شوگرمل کیس میں زیرحراست مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کی درخواست ضمانت پرقومی احتساب بیوروسے 14اکتوبرتک جواب طلب کرلیاواضح رہے کہ نیب نے چوہدری شوگرملز کیس میں مریم نواز کوگرفتارکیاتھا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ مریم نواز کو کب گرفتار کیا گیا۔جس پر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے بتایا
کہ مریم نواز کو 8 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔بعدازاں عدالت نے استفسار کیا کہ مریم نواز کی درخواست میں علی جہانگیر صدیقی کے کیس کے دستاویزات کیوں لگائے گئے؟مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نیب کی جانب سے گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیاگیاتھا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھاکہ نیب نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے گرفتار کیا ہے۔ نیب کو اب تک کی تحقیقات میں ایک بھی ثبوت نہیں ملا، بغیر کسی ثبوت کے کسی پاکستانی کو قید رکھنا غیر آئینی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ میری گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر رہائی کا حکم دے، عدالت ضمانت کی درخواست منظور کرنے کا حکم جاری کرے

تازہ ترین خبریں