02:25 pm
ممکنہ دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر آصف زرداری کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

ممکنہ دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر آصف زرداری کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

02:25 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری کو کسی ممکنہ دہشتگردانہ حملے کے خدشے کے پیش نظر اضافی سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔سکیورٹی اداروں نے ان پر دہشتگردی کے کسی بڑے حملےکا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری پر جان لیوا حملہ ہونے کا خدشہ ہے۔
سکیورٹی اداروں نے عدالت پیشی کے موقع پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد سکیورٹی پلان کو از سر نو ترتیب دینے کیلئے انتظامیہ کو تنبیہ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری اس وقت نیب کیسز کے سلسلے میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

تازہ ترین خبریں