03:14 pm
نوازشریف کی جانب سے عثمان بزدار کے خلاف بیان بازی کی تنبیہ کا انکشاف

نوازشریف کی جانب سے عثمان بزدار کے خلاف بیان بازی کی تنبیہ کا انکشاف

03:14 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف نے اپنے بھائی نواز شریف سے جیل میں ایک ملاقات کے دوران کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے کوئی بھی منفی بیان نہ دیا جائے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنے بھائی سے کہا ہے کہ عثمان بزدار صوبے کےلئے جتنے نا اہل ہیں ہماری جماعت کےلئے اتنے ہی کام کے آدمی ہیں۔
یہی ہمیں واپس حکومت میں آنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ میں چاہتا ہوںکہ ان کے خلاف بیان بازی نہ کی جائے ۔ایسا نہ ہو حکومت انھیں تبدیل کر دے۔ یہ کام کرتے رہیں تاکہ جب دوبارہ ہم عوام میں جائیں تو ہمارے پاس موجودہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بتانےکےلئے بہت کچھ ہو۔ مظہر عباس کا کہناہے کہ خود تحریک انصاف کی شخصیات بھی عثمان بزدار کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیںلیکن عمران خان نے انھیں اپنی ضد کا مسئلہ بنا لیا ہے اور وہ انھیں کبھی بھی نہیں ہٹائیں گے۔

تازہ ترین خبریں