09:14 pm
اقوام متحدہ میں ملیحہ لودھی کی جگہ لینے والے منیر اکرم دراصل کون ہیں

اقوام متحدہ میں ملیحہ لودھی کی جگہ لینے والے منیر اکرم دراصل کون ہیں

09:14 pm


واشنگٹن(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹا کر منیر اکرم کو مقرر کیا تھا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقبل مندوب منیر اکرم سینئر سفارتکار ہیں جو ماضی میں بھی اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب رہ چکے ہیں۔ منیر اکرم نے امریکہ میں بھی پاکستان کے سفیرکے طور پر خدمات سرانجام دیں۔منیر اکرم 2002ء سے 2008ء تک اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے تعینات رہ چکے ہیں، تاہم 2008ء میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے انہیں سیاسی وجوہات کی بنا پر عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے انہیں اقوام متحدہ میں بے نظیر کے قتل کا کیس پیش کرنے پر اختلافات کے باعث عہدے سے ہٹایا تھا۔منیر اکرم کی ر ائے تھی
ش کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کی تحقیقات کے معاملے میں اقوام متحدہ کو شریک نہ کیا جائے کیونکہ یہ پاکستان کی خودمختاری کے خلاف اور اقوام متحدہ کی تحقیقات سے پاکستان اور پاکستانی قوم کو کچھ نہیں ملے گا۔ بعد کے حالات و نتائج نے ثابت کردیا کہ سفیر منیر اکرم کی ر ائے بالکل درست تھی۔ بعد ازاں ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب مقرر کیا گیا تھا۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کے طور پرساڑھے 4 سال تک کامیابی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں ۔ ملیحہ لودھی اقوام متحدہ میں پاکستان کی پہلی مستقل خاتون مندوب تھیں اور اب وہ ایک اہم اسائنمنٹ کے لیے واپس وطن لوٹ رہی ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان ملیحہ لودھی کوعہدے سے ہٹا کر منیر اکرم کو ان کی جگہ مقرر کرنے کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ مزید اہم سفارتی عہدوں پر بھی نئی تقرریوں کی منظوری دی تھی۔ ایڈیشنل سیکرٹری محمد اعجاز کو ہنگری میں سفیر، سجاد حیدر کو کویت میں پاکستان کا سفیر ، ڈی جی یو این خلیل احمد ہاشمی جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب جبکہ کونسلر جنرل ٹورنٹو عمران احمد صدیقی کو ڈھاکا میں ہائی کمشنر مقرر کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

حلیم عادل شیخ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فواد چوہدری 

حلیم عادل شیخ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فواد چوہدری 

حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر نوابشاہ میں پتھراؤ،۔۔۔حکومتی وزرا کی مذمت

حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر نوابشاہ میں پتھراؤ،۔۔۔حکومتی وزرا کی مذمت

نورمقدم کیس بہت خوفناک ہے ،خود دیکھ رہا ہوں ،ملزم امریکی شہری ہو یا کوئی بڑا آدمی ۔۔کوئی نہیں بچ پائے گا،عمران خان

نورمقدم کیس بہت خوفناک ہے ،خود دیکھ رہا ہوں ،ملزم امریکی شہری ہو یا کوئی بڑا آدمی ۔۔کوئی نہیں بچ پائے گا،عمران خان

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لئے دبائو ڈالنا افسوسناک ہے، فواد چوہدری 

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لئے دبائو ڈالنا افسوسناک ہے، فواد چوہدری 

ٓصوبائی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے کراچی کے مختلف کورونا ویکسی نیشن سینٹرز24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا 

ٓصوبائی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے کراچی کے مختلف کورونا ویکسی نیشن سینٹرز24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا 

سندھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگایا گیا،ان کے خلاف وفاقی کے ترجمان لگے ہوئے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی 

سندھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگایا گیا،ان کے خلاف وفاقی کے ترجمان لگے ہوئے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی 

نئی شکل کے کورو نا کیسز میں تیز ترین اضافہ تشویشناک اور لمحہ فکریہ ہے۔ شہباز شریف 

نئی شکل کے کورو نا کیسز میں تیز ترین اضافہ تشویشناک اور لمحہ فکریہ ہے۔ شہباز شریف 

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔ جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی

افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔ جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

محرم الحرام کی آمد ۔۔۔امن وامان برقرار رکھنے کیلئےتمام علما کا اتفاق ہوگیا 

محرم الحرام کی آمد ۔۔۔امن وامان برقرار رکھنے کیلئےتمام علما کا اتفاق ہوگیا 

سندھ میں کورونا کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن وفاقی حکومت کے خلاف سازش ہے۔ حلیم عادل شیخ

سندھ میں کورونا کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن وفاقی حکومت کے خلاف سازش ہے۔ حلیم عادل شیخ

پروگرام لائیو ہے یا ریکارڈ شدہ ؟ سینئرصحافی کی وزیراعظم کو آزمائشی کال

پروگرام لائیو ہے یا ریکارڈ شدہ ؟ سینئرصحافی کی وزیراعظم کو آزمائشی کال

اساتذہ وطلباء کی ویکسین نیشن مکمل ہونے تک سکول نہ کھولے جائیں،وزیراعظم

اساتذہ وطلباء کی ویکسین نیشن مکمل ہونے تک سکول نہ کھولے جائیں،وزیراعظم

لودھراں ،مکان کی چھت گرنے سے 5بچے جاں بحق ،3زخمی

لودھراں ،مکان کی چھت گرنے سے 5بچے جاں بحق ،3زخمی