05:11 pm
پاکستان کے اہم شہر میں شادی شدہ خاتون اسلحہ کے زور پر زیادتی، وڈیڈیوز بھی بناتے رہے

پاکستان کے اہم شہر میں شادی شدہ خاتون اسلحہ کے زور پر زیادتی، وڈیڈیوز بھی بناتے رہے

05:11 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شادمان ٹاؤن میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 6 لوگوں نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ملزمان میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔نارتھ کراچی شادمان ٹاؤن کی رہائشی خاتون نے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد پر مبینہ طوور پر زیادتی کا الزام لگایا ہے۔ واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے
۔متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ 26 ستمبر کو دوپہر 12 بجے اس کے گھر میں 6 افراد زبردستی داخل ہوئے۔ملزمان اپنے دو ساتھیوں کو سرفراز اور کامران ملک کے نام سے پکار رہے تھے۔ملزمان نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی،ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائی۔ ملزمان نے خاتون کو دھمکایا کہ اگر کسی کو بتایا تو نقصان ہو گا۔ تاہم اس نے اپنے شوہر کو اس واقعےسے آگاہ کیا اور شوہر کے ہمراہ مقدمہ درج کرانے تھانے گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق اہلکار سرفراز ڈی جی آئی جی ویسٹ آفس میں جب کہ ملک دانش گلشن معمار میں تعینات تھے۔دونوں ملزمان متاثرہ خاتون کے محلے میں ہی رہتے ہیں۔دیگر ملزمان میں عبدالرازق ، نعیم ،لیاقت اور کامران شامل ہیں۔شادمان ٹاؤن میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مظفر گڑھ میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جہاں دربار پر آنے والی خاتون سے اجتماعی زیادتی کی گئی تھی۔یہ واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان میں خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں۔افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ایسے واقعات میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔پولیس کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی خاص اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

تازہ ترین خبریں