05:14 pm
پاکستانی سکیورٹی فورسز نےبھارتی فوجی کی لاش دشمن فوج کو واپس کر دی

پاکستانی سکیورٹی فورسز نےبھارتی فوجی کی لاش دشمن فوج کو واپس کر دی

05:14 pm

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی لاش بی ایس ایف حکام کے حوالے کر دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے ایک بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کے اہلکار کی لاش بی ایس ایف حکام کے حوالے کر دی ہے۔
بھارتی فوجی پری توش مونڈال ورکنگ بائونڈری کے ساتھ نالہ پار کرتے ہوئے ڈوب گیا تھا جس کے بعد بھارتی فوج نے پاکستان رینجرز سے لاش ڈھونڈنے میںمدد فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ پاکستان رینجرز نے سرچ آپریشن کے بعد لاش بی ایس ایف حکام کے حوالے کر دی۔