05:43 pm
جج ویڈیو سکینڈل  کی سماعت سے انکار کرنے والی خاتون جج کو بہت بڑی خوشخبری سنا دی گئی

جج ویڈیو سکینڈل کی سماعت سے انکار کرنے والی خاتون جج کو بہت بڑی خوشخبری سنا دی گئی

05:43 pm

اسلام آباد(آن لائن)جج ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت سے انکار کرنے والی سول جج شاہستہ کنڈی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ نے جج کی جرات کو بڑا اقدام قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق ارشد ملک جج ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت سول جج شائستہ کنڈی کی عدالت میں لگا۔فریقین کی جانب سے جج کو اپروچ کیا گیا اپروچ کرنے پر سول جج نے کیس سننے سے معذرت کردی اور فوری طور پر اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو اگاہ کیا سول جج کے کیس سننے سے معذرت کے بعد جج ویڈیو کیس کے تین ملزمان اسی روز دوسری عدالت سے ڈسچارج ہوئے