06:10 am
لمبے عرصے سے غائب پرویز رشید مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں

لمبے عرصے سے غائب پرویز رشید مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں

06:10 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لمبے عرصے سے غائب پرویز رشید مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں ،افغانستان سے کون پاکستان میں پیسے بھیج رہا ہے اور کس مقصد کیلئے ، عارف حمید بھٹی کا سنسنی خیز انکشاف ۔۔۔معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے کچھ لوگوں کو پیسے آنا شروع ہو گئے ہیں۔وہ کون بھجوا رہا ہے یہ ہمارے ملک کی ایجنسیاں جانیں۔میں اس حوالے سے کسی سیاسی جماعت کا نام نہیں لوں گا کیونکہ یہ جاننا تو حکومت اور ایجنسیوں کا کام ہے۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی سرگرمیوں کو مشکوک قرار دے دیا ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید اس وقت ملکی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
وہ منظر عام پر بھی نہیں آتے اور بڑی واردات کر ڈالتے ہیں۔پروگرام میں موجود صحافی سعید قاضی کا کہنا تھا کہ پرویز رشید اب مریم نواز کے ایجنڈے کو لے کر آگے چل رہے ہیں۔جب کہ دوسری جانب جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے کے معاملے پر مسلم لیگ ن دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ ن میں پہلے بھی کئی اختلافات ہیں جس کی وجہ سے پارٹی میں دھڑے بندی اور گروپنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے تاہم اب مولانا فضل الرحمان کے مارچ کے معاملے پر مسلم لیگ ن دو حصوں میں تقسیم ہو کر رہ گئی ہے۔ پارٹی صدر شہباز شریف، خواجہ آصف، رانا تنویر حسین،احسن اقبال نے جے یو آئی کے آزادی مارچ پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ ان رہنماؤں کا ماننا ہے کہ ہمیں محاذ آرائی سے کام نہیں لینا چاہئیے۔ ان رہنماؤں نے سوالات اُٹھائے ہیں کہ اگر مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اور لاک ڈاؤن ناکام ہوگیا تو اپوزیشن کی کیا پوزیشن ہو گی ؟ مسلم لیگ ن میں شہباز شریف کے بیانیے کا ساتھ دینے والے رہنماؤں کا ماننا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی میں ناکامی کی مثال ہمارے سامنے ہے، مسلم لیگ ن کو ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے ملک کو محاذ آرائی سے بچانا اور جمہوری و پارلیمانی نظام چلنے میں مدد فراہم کرنی چاہئیے۔