07:42 am
چونیاں قصور کا 27 سالہ درندہ قاتل تندورچی گرفتار

چونیاں قصور کا 27 سالہ درندہ قاتل تندورچی گرفتار

07:42 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چونیاں قصور کا 27 سالہ درندہ قاتل تندورچی گرفتار، پولیس نے چونیاں میں بچوں کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ایک بچے کی لاش اور تین بچوں کی ہڈیوں سے ڈی این اے کے ذریعے ملزم کو شناخت کیا گیا ہے،1649 مشکوک افراد کی جیوفینسنگ کی گئی
جبکہ 1543 مشکوک افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کئے گئے ۔چار بچوں کے قتل میں ملوث ملزم کا نام سہیل شہزاد ولد محمد اسلم ہے، ملزم سہیل شہزاد رانا ٹاون کا رہائشی ہے۔ ملزم نے جون 2019 میں بارہ سالہ علی عمران سے زیادتی کی اور گلاگھونٹ کر قتل کیا۔ اگست میں ملزم نے دو مزید بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا۔ ملزم غیر شادی شدہ اور تندور پر روٹیاں لگاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ملزم سہیل شہزاد گرفتار ہوا اور اسے پانچ سال کی سزا ہوئی۔ ڈیڑھ سال کی سزا کاٹ کر ملزم جیل سے باہر آگیا۔ ملزم کو چونیاں سے گرفتار کیا گیا ہے۔