08:22 am
سرحدی علاقوںپر مسلسل پیٹرولنگ کی جا رہی ہے، اب ہم کسی بھی لمحے بالاکوٹ جیسا حملہ کرنے والے ہیں

سرحدی علاقوںپر مسلسل پیٹرولنگ کی جا رہی ہے، اب ہم کسی بھی لمحے بالاکوٹ جیسا حملہ کرنے والے ہیں

08:22 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پر فتح بھارت کیلئے ہمیشہ بھارت کا وہ خواب رہا ہے جو انشا اللہ رہتی دنیا تک پورا نہیں ہونے والا کیونکہ دنیا کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ اس ملک پر اللہ کریم کا خصوصی کرم ہے کہ اس نے اس ملک کی رکھوالی کیلئے ایسے جوانوں کا دستہ تخلیق فرما دیا ہے جو اس دھرتی کی حفاظت کیلئے محض ایک آنکھ سے نیند لے سکتا ہے ۔ جس کے جوان ایسے خونخوار ببر شیر ہیں جو لمحہ بھی نہیں لگاتے اور ان کے علاقے میں داخل ہونے والوں کو چیر پھاڑکر رکھ دیتے ہیںاور یہ بات بزدل بھارت بھی جانتا ہے مگر بالی ووڈ مارکہ بھارتی فوج خوابوں خیالوں میں ہی پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی کری رہتی ہے ۔
اب زرابھارت کی تازہ ترین بڑھک ملاحظہ ہو: بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی پاکستان کو دھمکی، کہتے ہیں کہ سرحدی علاقوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور پیٹرولنگ کی جا رہی ہے، کسی بھی وقت سرحد پار حملہ کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اقوام متحدہ کے محاذ پر پاکستان کے ہاتھوں ہونے والی دھلائی کے بعد سے مسلسل جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ بھارت کبھی تو پاکستان کو جوہری جنگ کی دھمکیاں دیتے ہے، تو کبھی آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکیاں دیتا ہے۔ اب بھارت نے فرانس سے رافیل طیارے حاصل کرنے کے بعد پھر سے پاکستان پر حملے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ راکیش کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ سرحدی علاقوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، اور جیسے ہی حکومت نے اشارہ دیا، وہ سرحد پار حملہ کر دیں گے۔ بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ راکیش کمار سنگھ نے پاکستان اور چین کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہاہے کہ رافیل طیاروں کی فضائی بیڑے میں شمولیت سے ہمیں پروسی ممالک پر سبقت حاصل ہوجائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کے نئے سربراہ راکیش کمار سنگھ نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ قبل ازیں وہ فرانس سے 36 رافیل طیاروں کی 60 کروڑ بھارتی روپوں میں خریداری کے لیے بھارتی ٹیم کا حصہ تھے۔ بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ نے پرانی گیدڑ بھبکیاں دیتے ہوئے کہا کہ رافیل طیاروں کو انڈین ایئر فورس کا حصہ بن جانے کے بعد اسے ایس یو-30 کے ساتھ استعمال کیا جائے گا جس سے جنگی محاذ پر بھارتی فضائیہ کو پاکستان اور چین پر سبقت حاصل ہوجائے گی۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے روایتی جارحیت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ رافیل طیاروں کی شمولیت سے انڈین ایئر فورس کے آپریشنل صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ ہوجائے گا۔ ہم کسی بھی آپریشن کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔