02:20 pm
 پارٹی کی متحرک خاتون رہنماء انتقال کر گئیں

پارٹی کی متحرک خاتون رہنماء انتقال کر گئیں

02:20 pm

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری شازیہ خان انتقال کر گئیں ، جنکی نمازِ جنازہ لاہور کی شہداء مسجد میں ادا کردی گئی، نمازِ جنازہ میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مرحومہ کافی عرصے سے علیل تھیں ، شازیہ خان مرحومہ کی رسم قُل انکی رہائش گاہ 115 ایف بلاک جوہر ٹاؤن میں ادا کر دی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شازیہ خان کی وفات پر مسلم لیگ ن کی جانب سے گہرے غم کا اظہار کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحومہ کی مسلم لیگ ن کے لیے کی جانے والی خدمات کو کبھی بھی گراں قدر نہیں کیا جاسکتا، مرحومہ مسلم لیگ (ن) کی کافی متحرک کارکن تھیں ، شازی خانہ کے خلاء کو کبھی بھی پُر نہیں کیا جاسکتا۔

تازہ ترین خبریں