02:37 pm
جانتے ہیں یہ بد بخت کون تھا اور کیا کرتا تھا

جانتے ہیں یہ بد بخت کون تھا اور کیا کرتا تھا

02:37 pm

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ کہوٹہ پولیس نے 444 گروپ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کے مطابق اوباش نوجوانوں کا یہ گروپ لڑکیوں کے کالج کے باہر چھیڑخانی اور ہلڑ بازی کرتا تھا ۔ 444 گروپ کے یہ اوباش لوگوں کو ڈراتے دھمکاتے تھے۔
پولیس نے درخواست گزار احتشام محمود کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان سوشل میڈیا پر اپنے گروپ کی تشہیر کرتے اور نوجوان لڑکوں کو اس میں شامل ہونے کی ترغیب دیتے تھے۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتارملزمان میں گروپ کا سرغنہ شمس القمر عرف قمری اور کامران خان شامل ہیں، ملزمان کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔