02:49 pm
 آپ کے پروگرام میں آپکو غلط کہہ رہا ہوں آپ مجھے غلط ثابت کریں،کس کا ایجنڈا لے کر بیٹھے ہو

آپ کے پروگرام میں آپکو غلط کہہ رہا ہوں آپ مجھے غلط ثابت کریں،کس کا ایجنڈا لے کر بیٹھے ہو

02:49 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ناموراینکرجاویدچوہدری کے مہمان بنے ،جاویدچوہدری نے عمران خان کے دودرہ امریکہ اوراقوام متحدہ میں پاکستان کے کردارپرپروگرام کرنے کاسوچااوراپنے پروگرام میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کومہمان بنایااورسوال کردیاکہ پاکستان کوہیومن رائٹس کونسل میں قراردادپیش کرکے ناکامی کاسامناکیوں کرناپڑاجس کاجواب دیتے ہوئے وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ ہم نے کوئی قراردادپیش نہیں کی ہم نے کرنی ہی نہیں تھی ، یہ ہماری حکمت عملی اک حصہ تھا کہ ہم قرار داد پیش نہیں کریں گے،
کسی صحافی نے یہ نہیں پوچھا کہ ہم لوگوں نے قرار داد پیش کیوں نہیں کی، آپ لوگ ہمیشہ سنی سنائی باتوں پر جاتے ہیں، نہ ہم نے کوئی قرار داد لکھی اور نہ ہی ہم نے کسی سے رابطہ کیا، ہم نے طے کر لیا تھا کہ ہم کوئی قرارداد پیش نہیں کریں بلکہ ڈبیٹ کریں گے، ہم نے قرار داد کے لیے نہ 16 ملکوں سے رابطہ کیا اور نہ کسی اور سے، ابھی اس کا وقت ہی نہیں ہے، جب وقت آئے گا قرارداد جمع کرائیں گے، کسی کے کہنے پر جمع نہیں کرائیں گے، آپ لوگوں کی اور ہماری سوچوں میں یہی فرق ہے، آپ کھیل رہے ہیں ٹی ٹوئینٹی میچ، یہ میچ ٹیسٹ میچ ہے، اس کے لیے ہمیں لمبے عرصے تک کھیلنا ہے، یہ 20 اوورز کا میچ نہیں ہے، جو نتیجہ آپکو 72 سالوں میں نہیں مل سکا وہ 20 اووروں میں کیسے لیں گے؟ آپ کس دنیا میں بیٹھے ہیں، کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں، کس کے ساتھ تماشہ کر رہے ہیں؟ ہم لوگ کبھی بھی قوم سے جھوٹ نہیں بولیں گے ، ہم سے جو غلطی ہوگی اسکا اعتراف کریں گے، جہاں رہنمائی چاہیے ہوگی وہاں رہنمائی لیں گے، اور جہاں درست ہونگے وہاں ڈنکے کی چوٹ پر آواز اُٹھائیں گے، آپ جو مرضی کہیں ، جو مرضی لکھیں ہم لوگ آپ کے سوشل میڈیا اور ٹویٹوں کے دباؤ میں آکر فیصلے نہیں کریں گے، کسی کا ایجنڈا لے کر تو نہیں بیٹھے ہوئے۔ میں آپ کو آپ کے ہی پروگرام میں غلط کہہ رہا ہوں مجھے جھوٹا کر کے دکھائیں۔ پروگرام میں مزید کیا ہوا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :

تازہ ترین خبریں