10:39 am
وزیر اعظم عمران خان کا حسینہ واجد سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر اعظم عمران خان کا حسینہ واجد سے ٹیلی فونک رابطہ

10:39 am

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے بنگلہ دیشی ہم منصب حسینہ واجد سے ٹیلی فونک رابطے کر کے ان کی خیریت دریافت کی ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حسینہ واجد سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ان کی صحت کے حوالے سے دریافت کیا اورنیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر عمران خان نے کہا
کہ بنگلہ دیش سے تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہے ۔انہوں نے بنگلہ دیش سے تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے وزرائے اعظم کے درمیان طویل عرصے بعد رابطہ قائم ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات کشیدہ ہیں۔ تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر لانے کے لئے خود بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے شیخ حسینہ واجد سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات مزید بہتر اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔