11:14 am
داخلی سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، آرمی چیف

داخلی سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، آرمی چیف

11:14 am

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ ملک میں داخلی سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے جس سے اقتصادی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔راولپنڈی میں معیشت اور سیکورٹی سے متعلق آرمی آڈیٹوریم میں سیمنار منعقد کیا گیا جس میں آرمی چیف مہمان خصوصی تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹویٹ کے مطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ قومی سلامتی کا براہ راست تعلق معیشت کے ساتھ ہے۔آرمی چیف نے کہا
کہ تاجر برادری کے حکومتی اقتصادی ٹیم سے رابطے خوش آئند ہیں جب کہ نجی و سرکاری اداروں میں بڑھتے ہوئے روابط مثبت اقدام ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ان مباحثوں کا مقصد تمام فریقین کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے اور پلیٹ فارم کی تجاویز سے مربوط حکمت عملی وضع کرنے میں مدد ملے گی۔تقریب میں حکومتی اقتصادی ٹیم اور معروف تاجر رہنماء بھی موجود تھے۔ اقتصادی ٹیم نے تاجر برادری کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔حکومتی ٹیم کا کہنا تھا کہ معیشت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔تاجربرادری کے مطابق کاروباری ماحول میں بہتری کےلیے کئی اقدامات ضروری ہیں اور اس سلسلے میں تاجر اپنے ذمے ٹیکس پوری ذمہ داری سے ادا کر رہے ہیں۔آرمی چیف نے مشترکہ فورم پر مثبت سفارشات دینے پر شرکاء سے اظہار تشکر کیا۔