01:24 pm
امریکی صدر سے بھی زیادہ دولت رکھنے والایہ امیرترین پاکستانی کون ہے

امریکی صدر سے بھی زیادہ دولت رکھنے والایہ امیرترین پاکستانی کون ہے

01:24 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )معتبر کاروباری جریدے ’فوربز‘ نے امریکا کی 400 امیر ترین و ارب پتی شخصیات کی فہرست جاری کردی، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 275 ویں نمبر پر ہیں۔امریکا کی امیر ترین پہلی 10 شخصیات میں ایک بھی خاتون شامل نہیں ہیں، جب کہ اس فہرست میں ان امیر افراد کو شامل نہیں کیا گیا جن کی دولت کے اثاثے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر تک یا اس سے تھوڑے سے زائد ہوں۔اس فہرست میں ان امیر افراد کو شامل کیا ہے جن کی دولت 2 ارب ڈالر سے زائد ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں نہ صرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بلکہ دیگر 240 امریکیوں سے بھی ایک پاکستانی نژاد ارب پتی دولت میں آگے ہے۔فوربز کی فہرست میں پاکستانی نژاد امریکی تاجر 69 سالہ شاہد خان 61 ویں نمبر پر ہیں اور ان کی دولت 8 ارب ڈالر ہے۔پاکستانی نژاد امریکی تاجر شاہد خان کو اس فہرست میں 61 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور ان کی دولت 8 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔شاہد خان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ محض 16 برس کی عمر میں پاکستان سے امریکا منتقل ہوئے اور ان کی جیپ میں 500 ڈالر تھے لیکن اب وہ 8 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔شاہد خان کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ انہوں نے 1980 میں خود کو ملازمت دینے والے ایک شخص سے آٹو پارٹس کی کمپنی خریدی تھی جو ان کی اصل کمائی ہے اور اب اسی کمپنی کے دنیا بھر میں 66 پلانٹس ہیں اور اس کمپنی کے 24 ہزار ملازمین ہیں۔