02:14 pm
مولانافضل الرحمٰن نے آزادی مارچ کی تاریخ کااعلان کردیا

مولانافضل الرحمٰن نے آزادی مارچ کی تاریخ کااعلان کردیا

02:14 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مولانافضل الرحمٰن نے حکومت کے لیے خطرےکی گھنٹی بجادی ۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے 27اکتوبرکوآزادی مارچ کااعلان کردیا،مولانافضل الرحمٰن نےکہاہے کہ زندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے افراداس مارچ میں شریک ہوں گے۔
انہوں نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام کےمرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ہم نے فیصلہ کیاہے کہ 27اکتوبرکوجب کشمیری عوام یوم سیاہ منارہے ہوں گےہم ان کے ساتھ بھرپوریکجہتی کااظہارکریں گے اوریکجہتی کے انہی مظاہروں کیساتھ اسلام آبادکی طرف آزادی مارچ شروع ہوجائیگا،یہ آزادی مارچ ہوگاپورے ملک سے قافلے آئیں گے اوراس حکومت کوچلتاکریں گے اس حکومت نے کشمیرکوبیچاہے اورپھریہ لوگ مگرمچھ کے آنسوبہاتے ہیں ان کی ان باتوں کی کوئی حیثیت نہیں ۔انہوں نے کشمیرکاسوداکرلیا۔ان کی وجہ سے آج ملک کی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔مولانانے مزیدکیاکہاجاننے کے لیے ویڈیوملاحظہ کریں۔