02:28 pm
سانحہ بلدیہ ٹائون کیس کا گواہ عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے رو پڑا

سانحہ بلدیہ ٹائون کیس کا گواہ عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے رو پڑا

02:28 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ بلدیہ ٹائو ن کیس کی سماعت کے دوران واقعے کا گواہ عدالت کے روبر و بیان قلم بند کرواتے ہوئے رو پڑا۔خصوصی عدالت نمبر 7میں ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا کو پیش کیا گیا ۔جبکہ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ اور گواہ تفتیشی افسر جہانزیب، رؤف صدیقی سمیت دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی افسر انسپکٹر جہانزیب نے ڈھائی گھنٹے میں بیان قلمبند کراتے ہوئے کہاکہ مرنے والوں کی تعداد 264 تھی
جس میں 259 جلی ہوئی لاشیں تھیں۔ باقی ہلاک شدگان میں سے 2 کی لاشیں ٹکروں میں ملیں، ایک کا موبائل فون اور ایک کا جوتا ملا جبکہ ایک جوتے میں پاؤں ملا تھا، ان 5 افراد کو بھی لاشیں تصور کیا گیا۔لاشوں سے متعلق بیان دیتے ہوئے تفتیشی افسر رو پڑا، انسپکٹر ،جہانزیب نے کہا کہ رحمن بھولا اور رضوان قریشی کا پتہ کیا لیکن دونوں نہیں ملے، رضوان قریشی اور حماد صدیقی کا پتہ نہیں چل سکا، ملزم رضوان قریشی نے اپنی جے آئی ٹی میں رحمنٰ بھولا اور حماد صدیقی کو ملزم بتایا۔تفتیشی افسر نے بیان میں مزید بتایاکہ فیکٹری مالکان کا نام ای سی ایل سے نکلوایا عدالتی حکم پر فیکٹری سے ملنے والی گاڑیاں مالکان کو واپس کیں، مقدمے میں دفعہ 302 کو 322 میں تبدیل کیاگیا، تفتیشی افسر نے متعلقہ دستاویزات عدالت میں جمع کرا دیں، آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا جرح کریں گے۔ عدالت نے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔