03:05 pm
عرب عالم دین نے عمران خان کی تعریف کن الفاظ میں کر ڈالی،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

عرب عالم دین نے عمران خان کی تعریف کن الفاظ میں کر ڈالی،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

03:05 pm

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے معروف عالمی دین مفتی منکی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے امن پسندانہ رویے کو اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کرتی دکھائی دے رہی ہے جس میں مفتی منکی کو ایک تقریر کرتے سنا جا سکتا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نے ہمیشہ یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ وہ تنازعات نہیں چاہتے ۔ وہ مسائل پیدا نہیں کرنے چاہتے ۔ وہ الجھنا نہیں چاہتے۔
اور اس کےلئے انھوںنے ایک انتہائی مختلف کام کیا ۔ اور انھوںنے اپنے ملک میں خون بہانے کےلئے آئے اس آدمی ( بھارتی ائیر فورس کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن )کو رہا کرد یا۔حالانکہ وہ چاہتے تو اس کی رہائی کےلئے تاوان یا کچھ شرائط بھی منوا سکتے تھے۔لیکن انھوںنے کہا کہ ہمیں بڑا پن دکھانا چاہیے۔ اور جب انھوںنے اس پائلٹ کو رہا کیا تو وہ ہیرو بن گئے۔کیوں کہ انھوںنے کچھ ایسا کیا جو بالکل ہی غیر متوقع تھا،انھوںنے کچھ ایسا کیا جو اسلامی تعلیمات کے عین مطابق تھا۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر محمد ﷺ ایسی صورتحال میں ہوتے تو وہ بھی ایسا ہی کرتے ۔ کمال ہے۔ اور پھر نتیجہ کیا نکلا۔کشیدگی کم ہوگئی۔



https://www.siasat.pk/forums/threads/probably-prophet-muhammad-pbuh-would-have-done-the-same-thing-that-imran-khan-did-”-mufti-menk.717683/?fbclid=IwAR1rd_VPv6JV2WpO8A1GgsgKbN6dmf1cskz5GyTYQ2w0Cjlz2jnk45XHyJE